6 مارچ، 2016، 1:15 PM

ریاست چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو شہری ہلاک

ریاست چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو شہری ہلاک

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو شہری جاں بحق اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو شہری جاں بحق اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیاہےجسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے ضلع ناریان میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کو اڑادیاگیاجس کی زدمیں آکر دوافراد مارے گئے ، یہ حملہ ماﺅنوازباغیوں کی جانب سے کیاگیا۔
ادھر بھارت کی ریاست  گجرات میں دس وہابی دہشت گرد داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور پولیس کی چھٹیاں منسوخ کرکے اعلیٰ سطحی اجلاس بلالیاگیا ہے پاکستان نے بھارت کو اطلاع فراہم کی ہے کہ دس دہشت گردوں کی ٹیم گجرات میں داخل ہوگئی ہے جو مذہبی تہواروں کو نشانہ بنا سکتی ہے

News ID 1862338

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha